Sunan Abi Dawood Hadith 1829 (سنن أبي داود)
[1829]صحیح
صحیح بخاری (1841) صحیح مسلم (1178)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ السَّرَاوِيلُ لِمَنْ لَا يَجِدُ الْإِزَارَ وَالْخُفُّ لِمَنْ لَا يَجِدُ النَّعْلَيْنِ قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذَا حَدِيثُ أَہْلِ مَكَّةَ وَمَرْجِعُہُ إِلَی الْبَصْرَةِ إِلَی جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ وَالَّذِي تَفَرَّدَ بِہِ مِنْہُ ذِكْرُ السَّرَاوِيلِ وَلَمْ يَذْكُرْ الْقَطْعَ فِي الْخُفِّ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کہتے ہوئے سنا ’’جسے تہبند نہ ملے وہ شلوار پہن لے اور جس کے پاس جوتے نہ ہوں وہ موزے پہن لے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: یہ اہل مکہ کی روایت ہے اور اس کا محور اہل بصرہ میں سے جابر بن زید رحمہ اللہ ہیں۔اس روایت میں انفرادیت یہ ہے کہ اس میں ((سراویل)) (شلوار) کا ذکر ہے اور موزوں کے بارے میں کاٹنے کی ہدایت نہیں ہے۔