Sunan Abi Dawood Hadith 5235 (سنن أبي داود)

[5235]إسنادہ صحیح

حفص بن غیاث والأعمش صرحا بالسماع عند البخاري فی الأدب المفرد (456) مشکوۃ المصابیح (5449)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْہَدٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي السَّفَرِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ مَرَّ بِي رَسُولُ اللہِ ﷺ وَأَنَا أُطَيِّنُ حَائِطًا لِي أَنَا وَأُمِّي فَقَالَ مَا ہَذَا يَا عَبْدَ اللہِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ شَيْءٌ أُصْلِحُہُ فَقَالَ الْأَمْرُ أَسْرَعُ مِنْ ذَلِكَ

حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کا بیان ہے کہ میں اور میری والدہ اپنے احاطے کی دیوار لیپ رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے گزرے۔آپ نے پوچھا:’’عبد اللہ کیا ہو رہا ہو؟‘‘میں نے عرض کیا:اللہ کے رسول!اس کی کچھ مرمت کر رہا ہوں۔آپ نے فرمایا:’’معاملہ تو اس سے بہت جلد ہے۔‘‘