Sunan Abi Dawood Hadith 85 (سنن أبي داود)
[85]صحیح
صحیح مسلم (450)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُہَيْبٌ عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ لَيْلَةَ الْجِنِّ فَقَالَ مَا كَانَ مَعَہُ مِنَّا أَحَدٌ
علقمہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ (رسول اللہ ﷺ کی) جنوں سے ملاقات والی رات آپ لوگوں میں سے کون رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی آپ ﷺ کے ساتھ نہ تھا۔