Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3206 (سنن ابن ماجہ)

[3206]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي زُہَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ مَنْ اقْتَنَی كَلْبًا لَا يُغْنِي عَنْہُ زَرْعًا وَلَا ضَرْعًا نَقَصَ مِنْ عَمَلِہِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ فَقِيلَ لَہُ أَنْتَ سَمِعْتَ مِنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِيْ وَرَبِّ ہَذَا الْمَسْجِدِ

حضرت سفیان بن ابو زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے بنیﷺ سے سنا،آپ فرمار رہے تھے: ’’جس نے کتا پالا جب کہ وہ اسے کھیتی یا مویشیوں میں فائدہ نہ دیتا ہو،اس کے عملوں میں سے روزانہ ایک قیراط (عمل) کم ہوجاتے ہیں۔‘‘ ان سے کہا گیا: کیا آپ نے یہ بات نبیﷺ سے (براہ راست) سنی ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں! قسم ہے اس مسجد کے رب کی۔