Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3208 (سنن ابن ماجہ)

[3208]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا بَيَانُ بْنُ بِشْرٍ،عَنِ الشَّعْبِيِّ،عَنْ عَدِيِّ ابْنِ حَاتِمٍ،قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: إِنَّا قَوْمٌ نَصِيدُ،بِہَذِہِ الْكِلَابِ قَالَ: ((إِذَا أَرْسَلْتَ كِلَابَكَ الْمُعَلَّمَةَ،وَذَكَرْتَ اسْمَ اللہِ عَلَيْہَا،فَكُلْ مَا أَمْسَكْنَ عَلَيْكَ،إِنْ قَتَلْنَ،إِلَّا أَنْ يَأْكُلَ الْكَلْبُ،فَإِنْ أَكَلَ الْكَلْبُ،فَلَا تَأْكُلْ،فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَكُونَ إِنَّمَا أَمْسَكَ،عَلَی نَفْسِہِ،وَإِنْ خَالَطَہَا كِلَابٌ أُخَرُ،فَلَا تَأْكُلْ)) قَالَ ابْنُ مَاجَةَ سَمِعْتُہُ،يَعْنِي عَلِيَّ بْنَ الْمُنْذِرِ يَقُولُ: حَجَجْتُ ثَمَانِيَةً وَخَمْسِينَ حِجَّةً،أَكْثَرُہَا رَاجِلٌ

حضرت عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سوال کیا اور کہا: ہم لوگ ان کتوں کے ذریعے سے شکار کرتے ہیں۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جب تو اپنے سدھائے ہوئے کتے چھوڑے اور ان پر اللہ کا نام لے تو اگر وہ (شکار کو) قتل کر دیں تو جس (شکار کیے ہوئے جانور) کو وہ تمہارے لیے بچا رکھیں،اسے تو کھا سکتا ہے،سوائے اس کے کہ کتے نے (اس میں سے کچھ)کھایا ہو۔اگر کتے نے کھایا ہو،تب تو نہ کھا کیونکہ مجھے یہ خطرہ ہے کہ اس نے اپنے لیے پکڑا ہوگا۔اور اگر اس کے ساتھ دوسرے کتے بھی شریک ہوں تو پھر تو نہ کھا۔‘‘ امام ابن ماجہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:میں نے اپنے استاد علی بن منذر سے سنا‘انہوں نے فرمایا:میں نے اٹھاون حج کیے ہیں جن میں سے اکثر میں پیدل سفر کیا ہے۔