Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3213 (سنن ابن ماجہ)

[3213]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ،عَنْ عَاصِمٍ،عَنِ الشَّعْبِيِّ،عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ،قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ أَرْمِي الصَّيْدَ،فَيَغِيبُ عَنِّي لَيْلَةً؟ قَالَ: ((إِذَا وَجَدْتَ فِيہِ سَہْمَكَ،وَلَمْ تَجِدْ فِيہِ شَيْئًا غَيْرَہُ،فَكُلْہُ))

حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسولﷺ! میں شکار پر تیر چلاتا ہوں،وہ رات بھر مجھ سے غائب رہتا ہے۔(اگلے دن ملتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟) آپ نے فرمایا: ’’جب تجھے اس میں اپنا تیر لگا ہوا ملے اور اس میں تجھے اس کے سوا کچھ اور نہ ملے تو کھالے۔‘‘