Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3214 (سنن ابن ماجہ)

[3214]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،ح وحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ،عَنْ عَامِرٍ،عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ،قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّيْدِ بِالْمِعْرَاضِ قَالَ: ((مَا أَصَبْتَ بِحَدِّہِ،فَكُلْ،وَمَا أَصَبْتَ بِعَرْضِہِ،فَہُوَ وَقِيذٌ))

حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہﷺ سے معراض سے کیے ہوئے شکار کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: ’’جو اس کی نوک سے مرے،وہ کھا لے،اور جو اس کے چوڑائی کے رخ لگنے سے مرے،اسے نہ کھا،کیونکہ وہ چوٹ سے مرا ہوا جانور ہے۔‘‘