Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3226 (سنن ابن ماجہ)

[3226]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ،أَنَّ قَرِيبًا لِعَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ خَذَفَ،فَنَہَاہُ،وَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: نَہَی عَنِ الْخَذْفِ وَقَالَ: ((إِنَّہَا لَا تَصِيدُ صَيْدًا،وَلَا تَنْكَأُ عَدُوًّا،وَلَكِنَّہَا تَكْسِرُ السِّنَّ،وَتَفْقَأُ الْعَيْنَ)) قَالَ: فَعَادَ،فَقَالَ: أُحَدِّثُكَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْہُ،ثُمَّ عُدْتَ،لَا أُكَلِّمُكَ أَبَدًا

حضرت سعید بن جبیر رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،حضرت عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کے ایک عزیز نےکنکری پھینکی۔انہوںؓ نے منع کیا اور فرمایا: نبیﷺ نے کنکری پھینکنے سے منع کیا ہے اور فرمیا ہے: ’’یہ (کنکری) نہ شکار مارتی ہے،نہ دشمن کو زخمی کرتی ہے لیکن دانت توڑ دیتی ہے اور آنکھ پھوڑ دیتی ہے۔‘‘ اس نے دوبارہ یہی حرکت کی تو حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تجھے حدیث سنا رہا ہوں کہ نبیﷺ نے کنکری پھینکنے سے منع کیا ہے اس کے باوجود تو نے پھر وہی حرکت کی۔میں تجھ سے کبھی کلام نہیں کرونگا۔