Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3238 (سنن ابن ماجہ)

[3238]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ،عَنْ حُصَيْنٍ،عَنْ زَيْدِ بْنِ وَہْبٍ،عَنْ ثَابِتِ بْنِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيِّ،قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَأَصَابَ النَّاسُ ضِبَابًا،فَاشْتَوَوْہَا،فَأَكَلُوا مِنْہَا،فَأَصَبْتُ مِنْہَا ضَبًّا،فَشَوَيْتُہُ،ثُمَّ أَتَيْتُ بِہِ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَأَخَذَ جَرِيدَةً،فَجَعَلَ يَعُدُّ بِہَا أَصَابِعَہُ فَقَالَ: ((إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ دَوَابَّ فِي الْأَرْضِ،وَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلَّہَا ہِيَ)) فَقُلْتُ: إِنَّ النَّاسَ،قَدِ اشْتَوَوْہَا فَأَكَلُوہَا،فَلَمْ يَأْكُلْ،وَلَمْ يَنْہَ

حضرت ثابت نب یزید انصار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نہوں نے فرمایا: ہم نبیﷺ کے ہمراہ (سفرمیں) تھے۔لوگوں نے سانڈے پکڑے اور انہیں بھون کر کھانے لگے۔مجھے بھی ایک سانڈا ملا،میں نے اسے بھونا اور اسے لے کر نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوگیا۔آپﷺ نے ایک چھڑی لی اور اس کے ذریعےسے اس (سانڈے) کی انگلیاں گننے لگے،پھر فرمایا: ’’بنی اسرائیل کا ایک گروہ مسخ ہو کر زمین میں رینگنے والے جانوروں کی صورت میں تبدیل ہو گیا تھا۔مجھے معلوم نہیں شائد یہ وہی قوم ہو۔‘‘ میں نے کہا: لوگ تو انہیں بھون کر کھا بھی گئے۔تو نبیﷺ نے نہ کھایا،نہ منع فرمایا۔