Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3470 (سنن ابن ماجہ)

[3470]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ الْأَشْعَرِيِّ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،أَنَّہُ عَادَ مَرِيضًا،وَمَعَہُ أَبُو ہُرَيْرَةَ مِنْ وَعْكٍ كَانَ بِہِ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: أَبْشِرْ فَإِنَّ اللہَ يَقُولُ: ہِيَ نَارِي أُسَلِّطُہَا عَلَی عَبْدِي الْمُؤْمِنِ فِي الدُّنْيَا،لِتَكُونَ حَظَّہُ مِنَ النَّارِ،فِي الْآخِرَةِ

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہےکہ نبی ﷺ ایک بیمار کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے جسے بخار تھا۔حضرت ابو ہریرہ بھی ساتھ تھے۔رسول اللہ ﷺ نے (مریض سے) فرمایا: ’’خوش ہو جاؤ! اللہ تعالی فرماتاہے: بخار میری آگ ہے جسے دنیا میں اپنے مومن بندے پر مسلط کرتا ہوں تاکہ آخرت میں جہنم کے عذاب کے عوض اس کاحصہ اس (بخار) کو قرارا دیا جائے۔‘‘