Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3675 (سنن ابن ماجہ)

[3675]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَہُ وَجَائِزَتُہُ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ وَلَا يَحِلُّ لَہُ أَنْ يَثْوِيَ عِنْدَ صَاحِبِہِ حَتَّی يُحْرِجَہُ الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَمَا أَنْفَقَ عَلَيْہِ بَعْدَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فَہُوَ صَدَقَةٌ

حضرت ابو شریح خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہے،اسے چاہئیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے۔اور اس کی (واجب)مہمانی ایک دن رات۔مہمان کے لئے اپنے دوست (میزبان)کے ہاں(اتنا عرصہ) ٹہرے رہنا جائز نہیں کہ وہ (میزبان)تنگی محسوس کرے۔مہمان (کی مسنون حد)تین دن تک ہے۔تین دن کے بعد وہ جو کچھ اس پر خرچ کرتا ہے وہ صدقہ ہے۔