Sunan ibn Majah Hadith 3817 (سنن ابن ماجہ)
[3817]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْمُغِيرَةِ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كَانَ فِي لِسَانِي ذَرَبٌ عَلَی أَہْلِي وَكَانَ لَا يَعْدُوہُمْ إِلَی غَيْرِہِمْ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ أَيْنَ أَنْتَ مِنْ الِاسْتِغْفَارِ تَسْتَغْفِرُ اللہَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً
حضرت حُدیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:میں اپنے گھروالوں سے درشت زبان استعمال کیا کرتا تھا۔(معمولی بات پر ان پر غصہ آجاتا اور انہیں ڈانٹ جھڑک دیتا)،ان کے سوا کسی سے یہ رویہ نہیں ہوتا تھا۔میں نے یہ بات نبی ﷺ سے ذکر کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: تم استغفار کیوں نہیں کرتے؟ ایک دن میں ستر بار استغفار کیا کرو۔