Sunan ibn Majah Hadith 3821 (سنن ابن ماجہ)
[3821]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقُولُ اللہُ تَبَارَكَ وَتَعَالَی مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَہُ عَشْرُ أَمْثَالِہَا وَأَزِيدُ وَمَنْ جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَجَزَاءُ سَيِّئَةٍ مِثْلُہَا أَوْ أَغْفِرُ وَمَنْ تَقَرَّبَ مِنِّي شِبْرًا تَقَرَّبْتُ مِنْہُ ذِرَاعًا وَمَنْ تَقَرَّبَ مِنِّي ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ مِنْہُ بَاعًا وَمَنْ أَتَانِي يَمْشِي أَتَيْتُہُ ہَرْوَلَةً وَمَنْ لَقِيَنِي بِقِرَابِ الْأَرْضِ خَطِيئَةً ثُمَّ لَا يُشْرِكُ بِي شَيْئًا لَقِيتُہُ بِمِثْلِہَا مَغْفِرَةً
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہے: جو شخص نیکی کرتا ہے اسے دس گناہ(اجر)ملے گا اور میں(اس سے)زیادہ بھی دے دیتا ہوں۔اور جو شخص گناہ کرتا ہے تو گناہ کا بدلہ اس کے برابر ہے(زیادہ نہیں)یا میں(وہ گناہ بھی)معاف کردیتا ہوں۔اور جو شخص ایک بالشت میرے قریب آتا ہے،میں اس سے ایک ہاتھ قریب آتا ہوں اور جو شخص مجھ سے ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے،میں اس سے دوہاتھ قریب ہوتا ہوں۔اور جو میری طرف چل کر آتاہے،میں اس کی طرف بھاگ کر آتا ہوں۔جو شخص مجھ سے زمین بھرگناہ لے کر ملے لیکن میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتا ہو،میں اسے اتنی ہی مغفرت لے کر ملتا ہوں۔