Sunan ibn Majah Hadith 3822 (سنن ابن ماجہ)
[3822]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقُولُ اللہُ سُبْحَانَہُ أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي وَأَنَا مَعَہُ حِينَ يَذْكُرُنِي فَإِنْ ذَكَرَنِي فِي نَفْسِہِ ذَكَرْتُہُ فِي نَفْسِي وَإِنْ ذَكَرَنِي فِي مَلَإٍ ذَكَرْتُہُ فِي مَلَإٍ خَيْرٍ مِنْہُمْ وَإِنْ اقْتَرَبَ إِلَيَّ شِبْرًا اقْتَرَبْتُ إِلَيْہِ ذِرَاعًا وَإِنْ أَتَانِي يَمْشِي أَتَيْتُہُ ہَرْوَلَةً
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ سبحانہ وتعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق (اس سے معاملہ کرتا)ہوں،اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے دل میں یاد کرتا ہوں۔اور اگر وہ کسی جماعت میں میرا ذکر کرتا ہے تو میں ان سے بہتر(فرشتوں کی)جماعت میں اس کا ذکر کرتا ہوں۔اور اگر وہ ایک بالشت میرے قریب آتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب آتا ہوں،اور اگر وہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اس کی طرف دوڑتا ہوا آتا ہوں۔