Sunan ibn Majah Hadith 3823 (سنن ابن ماجہ)
[3823]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ يُضَاعَفُ لَہُ الْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِہَا إِلَی سَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ قَالَ اللہُ سُبْحَانَہُ إِلَّا الصَّوْمَ فَإِنَّہُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِہِ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آدم کے بیٹے کا ہرعمل (ثواب میں)بڑھتا ہے۔(یعنی)ایک نیکی دس گناہ سے سات سو گناہ تک بڑھتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:سوائے روزے کے کیونکہ وہ (خالص)میرے لئے ہوتا ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔