Sunan ibn Majah Hadith 3824 (سنن ابن ماجہ)
[3824]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ سَمِعَنِي النَّبِيُّ ﷺ وَأَنَا أَقُولُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہِ قَالَ يَا عَبْدَ اللہِ بْنَ قَيْسٍ أَلَا أَدُلُّكَ عَلَی كَلِمَةٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ قُلْتُ بَلَی يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ قُلْ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہِ
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:نبی ﷺ نے مجھے[لَا حَوۡلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ]پڑھتے سنا۔آپ نے فرمایا: اے عبداللہ بن قیس (ابوموسیٰ)!کیا میں تجھے جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کا پتہ نہ دوں؟ میں نے کہا:جی ہاں!اللہ کے رسول!آپ نے فرمایا: کہاکر:[لَا حَوۡلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ] اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہ سے بچاؤ ہوسکتا ہے اور نہ نیکی کی طاقت ہے۔