Sunan ibn Majah Hadith 3826 (سنن ابن ماجہ)
[3826]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ الْمَدَنِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي زَيْنَبَ مَوْلَی حَازِمِ بْنِ حَرْمَلَةَ عَنْ حَازِمِ بْنِ حَرْمَلَةَ قَالَ مَرَرْتُ بِالنَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ لِي يَا حَازِمُ أَكْثِرْ مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہِ فَإِنَّہَا مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ
حضرت حازم بن حرملہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:میں نبی ﷺ کے پاس سے گزرا تو آپ نے مجھ سے فرمایا:اے حازم![لَا حَوۡلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ]زیادہ کہا کرو کیونکہ یہ جنت کا ایک خزانہ ہے۔