Sunan ibn Majah Hadith 3833 (سنن ابن ماجہ)
[3833] ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقُولُ اللہُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي وَزِدْنِي عِلْمًا وَالْحَمْدُ لِلَّہِ عَلَی كُلِّ حَالٍ وَأَعُوذُ بِاللہِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: [ا َللّٰھُمَّ!انۡفَعۡنِی بِمَا عَلَّمۡتَنِی،وَعَلِّمۡنِی مَایَنۡفَعُنِی،وَزِدۡنِی عِلۡمًا،وَالۡحَمۡدُلِلہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ،وَاَعُوۡذُبِاللہِ مِنۡ عَذَابِ النَّارِ] اے اللہ! تو نے مجھے جو علم دیا ہےاس سے مجھے فائدہ دے،اور مجھے وہ علم عطافرماجو مجھے فائدہ دے اور میرے علم میں اضافہ فرما۔ہرحال میں اللہ کی تعریف ہے اور میں آگ کے عذاب سے اللہ کی پناہ کاطالب ہوں۔