Sunan ibn Majah Hadith 3835 (سنن ابن ماجہ)
[3835]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَنَّہُ قَالَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِہِ فِي صَلَاتِي قَالَ قُلْ اللہُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے رویت ہے،انہوں نے رسول اللہ سے عرض کی کہ مجھےکوئی دعا سکھائیں جو میں نماز میں مانگا کروں۔آپﷺ نے فرمایا: ’’آپ یو ں کہا کریں: [اللہم إنی ظلمت نفسی ظلماً خثیرًا والا یغفر الذنوب إلّا أنت فاغفرلی مغفرۃٌ من عندِ ربِّک وارْحمْنی إنک أنت الغفورٌ الرَّحیمُ] ’’اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کرتا۔اپنے پاس سے میری مغفرت فرما اور مجھ پر رحمت فرما۔بلا شبہ تو ہی بہت بخشنے والا،نہایت رحم کرنے والا ہے۔‘‘