Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3836 (سنن ابن ماجہ)

[3836] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (5230)

انوار الصحیفہ ص 514

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاہِلِيِّ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَہُوَ مُتَّكِئٌ عَلَی عَصًا فَلَمَّا رَأَيْنَاہُ قُمْنَا فَقَالَ لَا تَفْعَلُوا كَمَا يَفْعَلُ أَہْلُ فَارِسَ بِعُظَمَائِہَا قُلْنَا يَا رَسُولَ اللہِ لَوْ دَعَوْتَ اللہَ لَنَا قَالَ اللہُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَارْضَ عَنَّا وَتَقَبَّلْ مِنَّا وَأَدْخِلْنَا الْجَنَّةَ وَنَجِّنَا مِنْ النَّارِ وَأَصْلِحْ لَنَا شَأْنَنَا كُلَّہُ قَالَ فَكَأَنَّمَا أَحْبَبْنَا أَنْ يَزِيدَنَا فَقَالَ أَوَلَيْسَ قَدْ جَمَعْتُ لَكُمْ الْأَمْرَ

حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ اپنے عصا کے سہارے ہمارے پاس تشریف لائے۔جب ہم نے آپ کو دیکھا تو (احتراماً) کھڑے ہو گئے۔آپ نے فرمایا: ’’اس طرح نہ کرو جس طرح فارسی لوگ اپنے سرداروں کے ساتھ کرتے ہیں۔‘‘ ہم نے کہا: اے اللہ کےرسول! ہمارے لیے دعا فرمائیں۔آپ نے فرمایا: [اللّہم اغفِرلنا وارْحَمْنا،وَرضَ عنَّا،تَتقبّل منَّا،وأَدْخِلنا الجنۃ،ونجِّنَا من النار،وأَصلحْ لنا شأننا کلَّہ] ’’اے اللہ! ہماری مغفرت فرما،ہم پر رحمت فرما،ہم سے راضی ہوجا،ہماری دعائیں قبول فرما،ہمیں جنت میں داخل فرما،ہمیں جہنم سے نجات دے اور ہمارے سارے کام سنوار دے۔‘‘ ہم نے مزید دعا کےلیے خواہش کا اظہار کیا تو آپ نے فرمایا: ’’کیا میں نے تمہارے لیے سب کچھ جمع نہیں کر دیا؟‘‘