Sunan ibn Majah Hadith 3838 (سنن ابن ماجہ)
[3838]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ ح و حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ جَمِيعًا عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَدْعُو بِہَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَی وَشَرِّ فِتْنَةِ الْفَقْرِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ اللہُمَّ اغْسِلْ خَطَايَايَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّ قَلْبِي مِنْ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْكَسَلِ وَالْہَرَمِ وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،نبیﷺ ان الفاظ کے ساتھ دعا مانگا کرتے تھے: [اللہم! إِنّی أعوذبک من فتنۃ النار وعذاب النار۔۔۔۔۔والمأثم وَالمغرم] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں(جہم کی) آگ کی آزمائش اور (جہنم کی) آگ کے عذاب سے،قبر کی آزمائش اور قبر کے عذاب سے،دولت کی آزمائش کے شر سے اور مفلسی کی آزمائش کے شر سے اور مسیح دجال کی آزمائش کے شر سے۔اے اللہ! میری غلطیوں کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو ڈال،اور میرے دل کو گناہوں سے اسی طرح پاک کردے جس طرح تو سفید کپڑے کو میل کیچل سے صاف کر دیتا ہے۔میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اسی طرح دوری کردے جس طرح تو نے مشرق اور مغرب کو ایک دوسرے سے دور کر دیا ہے۔یااللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں سستی سے،انتہائی بڑھاپے سے،گناہ اور تاوان سے۔‘‘