Sunan ibn Majah Hadith 3839 (سنن ابن ماجہ)
[3839]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ ہِلَالٍ عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ دُعَاءٍ كَانَ يَدْعُو بِہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَتْ كَانَ يَقُولُ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ
حضرت فروہ بن نوفل اشجعی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہﷺ کی دعا کے بارے میں سوال کیا،جو آپ مانگتے رہے ہوں۔ام المومنین رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہﷺ فرمایا کرتے تھے: [اللہم! إنّی أعوذبک من شرّ ما عملت ومن شرّ ما لم أعمل] ’’اے اللہ! میں اس عمل کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں جو میں نے کیا اور اس عمل کے شر سے بھی جو میں نے نہیں کیا۔‘‘