Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3840 (سنن ابن ماجہ)

[3840]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سُلَيْمٍ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ الْخَرَّاطُ عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُعَلِّمُنَا ہَذَا الدُّعَاءَ كَمَا يُعَلِّمُنَا السُّورَةَ مِنْ الْقُرْآنِ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَہَنَّمَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ ہمیں یہ دعا اس طرح سکھاتے تھے جس طرح قرآن مجید کی سورت سکھاتے تھے: [اللہمَّ! إنی أعوذبک۔۔۔۔من فتنۃ المحیا ولممات] ’’اے اللہ! میں جہنم کے عذاب سے تیر پنا مانگتا ہوں،اور قبر کے عذاب سے تیر پناہ کا طالب ہوں،اور مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں،اور تجھ سے زندگی اور موت کے فتنے سے پناہ مانگتا ہوں۔‘‘