Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3841 (سنن ابن ماجہ)

[3841]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَی بْنِ حَبَّانَ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ فَقَدْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنْ فِرَاشِہِ فَالْتَمَسْتُہُ فَوَقَعَتْ يَدِي عَلَی بَطْنِ قَدَمَيْہِ وَہُوَ فِي الْمَسْجِدِ وَہُمَا مَنْصُوبَتَانِ وَہُوَ يَقُولُ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَی نَفْسِكَ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ایک رات میں نے رسول اللہﷺ کو آپ کے بستر پر نہ پایا،چنانچہ میں نے (اندھیرے میں ٹٹول کر) تلاش کیا تو میرا ہاتھ رسول اللہﷺ کے قدموں کے تلووں پر پڑا جو کھڑے تھے۔رسول اللہﷺ نماز کی جگہ میں (سربسجود) تھے اور فرمارہے تھے: [اللّہم إنی۔۔۔۔أنت کما أثنیت علی نفسک] ’’اے اللہ! میں تیری ناراضی سے تیری خوشنودی کی پناہ میں آتا ہوں۔تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ میں آتا ہوں۔ار تجھ سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔میں تیری پوری طرح تعریف نہیں کرسکتا۔تو ویسے ہی ہے جیسے تو نے اپنی تعریف خود فرمائی۔‘‘