Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3845 (سنن ابن ماجہ)

[3845]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا أَبُو مَالِكٍ سَعْدُ بْنُ طَارِقٍ عَنْ أَبِيہِ أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِيَّ ﷺ وَقَدْ أَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ أَقُولُ حِينَ أَسْأَلُ رَبِّي قَالَ قُلْ اللہُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي وَجَمَعَ أَصَابِعَہُ الْأَرْبَعَ إِلَّا الْإِبْہَامَ فَإِنَّ ہَؤُلَاءِ يَجْمَعْنَ لَكَ دِينَكَ وَدُنْيَاكَ

حضرت طارق بن اشیم اشجعی رضی اللہ سے روایت ہے،انہوں نے نبیﷺ سے سنا جب کہ ایک آدمی نے رسول اللہص کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اے للہ کے رسولؐ! جب میں اپنے رب سے سولا کروں تو کیسے کروں؟ آپ نے فرمایا: ’’اس طرح کہہ: [اللّہم! الغفرلی ورحمنی وعافنی ورزقنی] ’’یااللہ! مجھے بخش دے،مجھ پر رحم کر،مجھے عافیت دے اور مجھے رزق دے۔‘‘ اور نبیﷺ نے (یہ فرماتے ہوئے) انگوٹھے کے سوا چاروں انگلیاں اکٹھی کیں (چار کا اشارہ کیا) اور فرمایا: ’’یہ کلمات تیرے لیے دین اور تیری دنیا (کی بھلائیاں) سمیٹے ہوئے ہیں۔‘‘