Sunan ibn Majah Hadith 3847 (سنن ابن ماجہ)
[3847]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِرَجُلٍ مَا تَقُولُ فِي الصَّلَاةِ قَالَ أَتَشَہَّدُ ثُمَّ أَسْأَلُ اللہَ الْجَنَّةَ وَأَعُوذُ بِہِ مِنْ النَّارِ أَمَا وَاللہِ مَا أُحْسِنُ دَنْدَنَتَكَ وَلَا دَنْدَنَةَ مُعَاذٍ قَالَ حَوْلَہَا نُدَنْدِنُ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے ایک آدمی سے پوچھا: ’’تم نماز میں کیا پڑھتے ہو؟‘‘ اس نے کہا: میں تشہد (التحیات پڑھتا ہوں،پھر اللہ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور(جہنم کی) آگ سے اس کی پناہ مانگتا ہوں۔قسم ہے اللہ کی! مجھے آجیسی یا حضرت معاذ رضی اللہ عنہ جیسی کنگناہٹ نہیں آتی۔نبیﷺ نے فرمایا: ’’ہم بھی انہی (دونوں) کے بارے میں گنگناتے (سوال کرتے) ہیں۔‘‘