Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3918 (مشکوۃ المصابیح)
[3918] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (2773 وقال: غریب) و أبو داود (2572)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن بُرَيْدَة قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللہِ ﷺ يَمْشِي إِذا جَاءَہُ رَجُلٌ مَعَہُ حِمَارٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ ارْكَبْ وَتَأَخَّرَ الرَّجُلُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا أَنْتَ أَحَقُّ بِصَدْرِ دَابَّتِكَ إِلَّا أَنْ تَجْعَلَہُ لِي)) . قَالَ: جَعَلْتُہُ لَكَ فَرَكِبَ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ
بُریدہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چل رہے تھے کہ اسی دوران ایک آدمی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا،اس کے پاس ایک گدھا تھا،اس نے عرض کیا،اللہ کے رسول! آپ اس پر سوار ہو جائیں،اور وہ خود پیچھے ہو گیا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’نہیں (پیچھے نہ ہٹو)،تم اپنی سواری کی اگلی جانب بیٹھنے کے زیادہ حق دار ہو،مگر یہ کہ تم اس (اگلی جانب) کو میرے لیے مختص کر دو۔‘‘ اس نے عرض کیا،میں نے آپ کو اجازت دی،پھر آپ سوار ہوئے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔