Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3980 (مشکوۃ المصابیح)
[3980] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (1580 و قال: حسن صحیح) و أبو داود (2759)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: كَانَ بَيْنَ مُعَاوِيَةَ وَبَيْنَ الرُّومِ عَہْدٌ وَكَانَ يَسِيرُ نَحْوَ بِلَادِہِمْ حَتَّی إِذَا انْقَضَی الْعَہْدُ أَغَارَ عَلَيْہِمْ فَجَاءَ رَجُلٌ عَلَی فَرَسٍ أَوْ بِرْذَوْنٍ وَہُوَ يَقُولُ: اللہُ أَكْبَرُ اللہُ أَكْبَرُ وَفَاءٌ لَا غدر فَنظر فَإِذا ہُوَ عَمْرو ابْن عَبَسَةَ فَسَأَلَہُ مُعَاوِيَةُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُول: ((مَنْ كَانَ بَيْنَہُ وَبَيْنَ قَوْمٍ عَہْدٌ فَلَا يَحُلَّنَّ عَہْدًا وَلَا يَشُدَّنَّہُ حَتَّی يُمْضِيَ أَمَدَہُ أَوْ يَنْبِذَ إِلَيْہِمْ عَلَی سَوَاءٍ)) . قَالَ: فَرَجَعَ مُعَاوِيَة بِالنَّاسِ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
سلیم بن عامر ؒ بیان کرتے ہیں،معاویہ ؓ اور رومیوں کے درمیان عہد تھا،معاویہ ؓ ان کے شہروں کی طرف سفر جاری رکھتے حتی کہ جب مدتِ معاہدہ پوری ہو جاتی تو آپ ان پر حملہ کر دیتے،ایک آدمی گھوڑے یا ترکی گھوڑے پر یہ کہتا ہوا آیا: اللہ اکبر،اللہ اکبر،وفا کرو،عہد شکنی نہ کرو،لشکر معاویہ ؓ نے دیکھا تو وہ عمرو بن عبسہ ؓ تھے،معاویہ ؓ نے اس بارے میں ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جس شخص کا کسی قوم سے کوئی عہد ہو تو وہ عہد کو توڑے نہ اسے منعقد کرے (کوئی تبدیلی یا تجدید نہ کرے) حتی کہ اس کی مدت گزر جائے یا وہ برابری کی سطح پر ان کی طرف معاہدہ توڑنے کا پیغام بھیج دے۔‘‘ چنانچہ معاویہ ؓ لوگوں کو لے کر واپس آ گئے۔اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔