Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4200 (مشکوۃ المصابیح)
[4200] رواہ مسلم (2734/89) حدیث عائشۃ یأتي (5237) و حدیث أبي ھریرۃ یأتي أیضًا (5238)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ اللہَ تَعَالَی لَيَرْضَی عنِ العبدِ أنْ يأكلَ الأكلَةَ فيحمدُہ عَلَيْہِ أَوْ يَشْرَبَ الشَّرْبَةَ فَيَحْمَدَہُ عَلَيْہَا)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ وسنذكرُ حَدِيثي عائشةَ وَأبي ہريرةَ: مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ وَخَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ مِنَ الدُّنْيَا فِي ((بَابِ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ)) إِنْ شَاءَ اللہُ تَعَالَی
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ بندے کے اس طرز عمل سے خوش ہوتا ہے کہ وہ ایک لقمہ کھائے تو اس پر اس کی حمد بیان کرے یا وہ کوئی چیز پیئے تو اس پر اس کی حمد بیان کرے۔‘‘ رواہ مسلم۔وَسَنَذْکْرْ حَدِیْثَنْی عَائِشَۃَ وَاَبِیْ ھُرَیْرَۃَ: مَا شَبعَ اٰلُ مُحَمَّدِ،وَخَرَجَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنَ الدُّنْیَا،فِیْ بَابِ فَضْلِ الْفُقَرَآءِ اِنْ شَاءَ اللہُ تَعَالیٰ۔ ہم عائشہ ؓ اور ابوہریرہ ؓ سے مروی احادیث:’’ما شبع ال محمد‘‘ اور خرج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم من الدنیا‘‘ ان شاء اللہ تعالیٰ ’’باب فضل الفقراء‘‘ میں ذکر کریں گے۔