Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4203 (مشکوۃ المصابیح)

[4203] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (3768)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أُميَّةَ بن مَخْشِيٍّ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يَأْكُلُ فَلَمْ يُسَمِّ حَتَّی لَمْ يَبْقَ مِنْ طَعَامِہِ إِلَّا لُقْمَةٌ فَلَمَّا رَفَعَہَا إِلَی فِيہِ قَالَ: بِسْمِ اللہِ أَوَّلَہُ وَآخِرَہُ فَضَحِكَ النَّبِيِّ ﷺ ثُمَّ قَالَ: ((مَا زَالَ الشَّيْطَانُ يَأْكُلُ مَعَہُ فَلَمَّا ذَكَرَ اسْمَ اللہِ اسْتَقَاءَ مَا فِي بَطْنہ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

امیہ بن مخشی ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی کھانا کھا رہا تھا،اس نے بسم اللہ نہیں پڑھی تھی،حتی کہ ایک لقمہ باقی رہ گیا اور وہ لقمہ جب اس نے اسے منہ کی طرف اٹھایا تو اس نے کہا:’’بسم اللہ اولہ و آخرہ‘‘ تو (یہ سن کر) نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مسکرا دیے،پھر فرمایا:’’شیطان اس کے ساتھ کھاتا رہا حتی کہ جب اس نے اللہ کا نام لیا تو اس نے اپنے پیٹ کا سب کچھ قے کر دیا۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔