Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4209 (مشکوۃ المصابیح)
[4209] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (1847 وقال: حسن) و أبو داود (3760) و النسائي (85/1 ح 132) [ومسلم (374/118) و ذکرہ البغوي في مصابیح السنۃ (314)]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ خَرَجَ مِنَ الْخَلَاءِ فَقُدِّمَ إِلَيْہِ طَعَامٌ فَقَالُوا: أَلَا نَأْتِيكَ بِوَضُوءٍ؟ قَالَ: ((إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوءِ إِذَا قُمْتُ إِلَی الصَّلَاةِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت الخلا سے باہر تشریف لائے تو آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔صحابہ نے عرض کیا،کیا ہم آپ کی خدمت میں وضو کا پانی پیش نہ کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’مجھے وضو کا حکم صرف اس وقت دیا گیا ہے جب میں نماز پڑھنے کا ارادہ کروں۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔