Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4211 (مشکوۃ المصابیح)
[4211] حسن، رواہ الترمذي (1805) و ابن ماجہ (3277) و الدارمي (100/2 ح 2052) و أبو داود (3772)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ: أَنَّہُ أُتِيَ بِقَصْعَةٍ مِنْ ثَرِيدٍ فَقَالَ: ((كُلُوا مِنْ جَوَانِبِہَا وَلَا تَأْكُلُوا مِنْ وَسَطِہَا فَإِنَّ الْبَرَكَةَ تَنْزِلُ فِي وَسَطِہَا)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَالدَّارِمِيُّ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا حَدِيثٌ حسن صَحِيح
ابن عباس ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ثرید کا پیالہ آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس کے کناروں سے کھاؤ اور اس کے وسط سے نہ کھاؤ کیونکہ برکت وسط میں نازل ہوتی ہے۔‘‘ ترمذی،ابن ماجہ،دارمی۔اور امام ترمذی نے فرمایا:’’یہ حدیث حسن صحیح ہے۔اور ابوداؤد کی روایت میں ہے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ پیالے (پلیٹ) کے بالائی حصے سے نہ کھائے بلکہ وہ اس کے نچلے حصے (یعنی اپنے آگے اور قریب) سے کھائے،کیونکہ برکت اس کے بالائی حصے میں نازل ہوتی ہے۔‘‘ حسن،رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔