Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4213 (مشکوۃ المصابیح)
[4213] صحیح، رواہ ابن ماجہ (3300)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ قَالَ: أَتَی رَسُولَ اللہِ ﷺ بِخُبْزٍ وَلَحْمٍ وَہُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَأَكَلَ وَأَكَلْنَا مَعَہُ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی وَصَلَّيْنَا مَعَہُ وَلَمْ نَزِدْ عَلَی أَنْ مَسَحْنَا أَيْدِيَنَا بِالْحَصْبَاءِ. رَوَاہُ ابْن مَاجَہ
عبداللہ بن حارث بن جزء ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے کہ آپ کی خدمت میں روٹی اور گوشت پیش کیا گیا تو آپ نے تناول فرمایا اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ کھایا،پھر آپ کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی۔ہم نے بھی آپ کے ساتھ نماز پڑھی،اور ہم نے اس سے زیادہ کچھ نہیں کیا کہ ہم نے کنکریوں کے ساتھ اپنے ہاتھ صاف کر لیے۔صحیح،رواہ ابن ماجہ۔