Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5512 (مشکوۃ المصابیح)

[5512] متفق علیہ، رواہ البخاري (6511) و مسلم (136 / 2952)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رِجَالٌ مِنَ الْأَعْرَابِ يَأْتُونَ النَّبِيَّ ﷺ فَيَسْأَلُونَہُ عَنِ السَّاعَةِ فَكَانَ يَنْظُرُ إِلَی أصغرِہم فَيَقُول: ((إِنْ يَعِشْ ہَذَا لَا يُدْرِكْہُ الْہَرَمُ حَتَّی تَقُومَ عَلَيْكُمْ سَاعَتُكُمْ)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،کچھ اعرابی لوگ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے آپ سے قیامت کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان میں سے سب سے چھوٹے کی طرف دیکھتے ہوئے فرمایا:’’اگر یہ زندہ رہا تو اس کے بوڑھے ہونے سے پہلے تمہاری قیامت تم پر قائم ہو جائے گی۔‘‘ متفق علیہ۔