Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5564 (مشکوۃ المصابیح)

[5564] حسن، رواہ البیھقي فی البعث والنشور (لم أجدہ) [وأحمد (3/ 75 ح 11740)] ٭ انظر الحدیث السابق (5564) و للحدیث شاھد حسن .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ (يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُہُ خَمْسِينَ ألف سنةٍ) مَا طُولُ ہَذَا الْيَوْمِ؟ فَقَالَ: ((وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ إِنَّہُ لَيُخَفَّفُ عَلَی الْمُؤْمِنِ حَتَّی يَكُونَ أَہْوَنَ عَلَيْہِ مِنَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ يُصَلِّيہَا فِي الدُّنْيَا)) . رَوَاہُمَا الْبَيْہَقِيُّ فِي كِتَابِ ((الْبَعْثِ وَالنُّشُورِ))

ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس دن کے متعلق دریافت کیا گیا جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہو گی کہ اس دن کی طوالت کس قدر ہو گی (کیا لوگ اتنا لمبا قیام کر سکیں گے)؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس (دن) کو مومن پر اس قدر آسان کر دیا جائے گا کہ وہ اس پر فرض نماز سے بھی ہلکا ہو جائے گا جو اس نے دنیا میں پڑھی تھی۔‘‘ دونوں احادیث کو امام بیہقی نے ’’کتاب البعث و النشور‘‘ میں نقل کیا ہے۔حسن،رواہ البیھقی فی البعث و النشور۔