Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5566 (مشکوۃ المصابیح)

[5566] رواہ البخاري (6581)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: بَيْنَا أَنَا أَسِيرُ فِي الجنَّةِ إِذا أَنا بنہر حافتاہ الدُّرِّ الْمُجَوَّفِ قُلْتُ: مَا ہَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: الْكَوْثَرُ الَّذِي أَعْطَاكَ رَبُّكَ فَإِذَا طِينُہُ مِسْكٌ أذفر . رَوَاہُ البُخَارِيّ

انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’(معراج کی رات) میں جنت میں چل رہا تھا کہ اچانک میں ایک نہر پر پہنچا،اس کے دونوں کناروں پر خول دار موتیوں کے گنبد تھے،میں نے کہا: جبریل! یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ کوثر ہے،جو آپ کے رب نے آپ کو عطا فرمائی ہے،میں نے دیکھا کہ اس کی مٹی اعلیٰ خوشبو والی کستوری تھی۔‘‘ رواہ البخاری۔