Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5684 (مشکوۃ المصابیح)

[5684] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (2587 وقال: حسن صحیح غریب)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: (وہم فِيہَا كَالِحُونَ) قَالَ: ((تَشْوِيہِ النَّارُ فَتَقَلَّصُ شَفَتُہُ الْعُلْيَا حَتَّی تَبْلُغَ وَسْطَ رَأْسِہِ وَتَسْتَرْخِي شَفَتُہُ السُّفْلَی حَتَّی تضرب سُرَّتَہُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

ابوسعید ؓ،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اور وہ اس (جہنم) میں اس طرح ہوں گے کہ ان کے ہونٹ سکڑ کر اوپر چڑھ گئے ہوں گے اور دانت کھل گئے ہوں گے۔‘‘ فرمایا:’’آگ انہیں جلا دے گی تو ان کے اوپر والے ہونٹ سکڑ جائیں گے حتی کہ وہ ان کے سر کے وسط میں پہنچ جائیں گے اور ان کے نچلے ہونٹ لٹک جائیں گے حتی کہ وہ ان کی ناف تک پہنچ جائیں گے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔