Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5685 (مشکوۃ المصابیح)
[5685] إسنادہ ضعیف، رواہ البغوي في شرح السنۃ (15/ 253 ح 4418) ٭ فیہ یزید الرقاشي: ضعیف و عمران بن زید التغلبي: لین وللحدیث لون آخر عند ابن ماجہ (4324) وسندہ ضعیف .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((يَا أَيُّہَا النَّاسُ ابْكُوا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِيعُوا فَتَبَاكَوْا فَإِنَّ أَہْلَ النَّارِ يَبْكُونَ فِي النَّارِ حَتَّی تَسِيلَ دُمُوعُہُمْ فِي وُجُوہِہِمْ كَأَنَّہَا جَدَاوِلُ حَتَّی تَنْقَطِعَ الدُّمُوعُ فَتَسِيلَ الدِّمَاءُ فَتَقَرَّحَ الْعُيُونُ فَلَوْ أَنَّ سُفُنًا أُزْجِيَتْ فِيہَا لجَرَتْ)) . رَوَاہُ فِي ((شرح السّنة))
انس ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’لوگو! (اپنے گناہوں پر ڈرتے ہوئے) رویا کرو،اگر تم (رونے کی) استطاعت نہ رکھو تو پھر اپنے آپ کو رونے پر آمادہ کرو،کیونکہ جہنم والے جہنم میں روئیں گے حتی کہ ان کے آنسو ان کے چہروں پر اس طرح رواں ہوں گے جیسے وہ بہتی نالیاں ہیں،اور پھر روتے روتے ان کے آنسو ختم ہو جائیں گے تو پھر خون بہنا شروع ہو جائے گا،آنکھیں زخمی ہو جائیں گی (اور اس قدر آنسو اور خون بہے گا کہ) اگر اس میں کشتیاں چھوڑ دی جائیں تو وہ چلنا شروع کر دیں۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ فی شرح السنہ۔