Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5691 (مشکوۃ المصابیح)

[5691] حسن، رواہ أحمد (4/ 191 ح 17864) [و صححہ ابن حبان (7471 نسحۃ محققۃ) و الحاکم(593/4) ووافقہ الذہبي وسندہ حسن]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ فِي النَّارِ حَيَّاتٍ كَأَمْثَالِ الْبُخْتِ تَلْسَعُ إِحْدَاہُنَّ اللَّسْعَةَ فَيَجِدُ حَمْوَتَہَا أَرْبَعِينَ خَرِيفًا وَإِنَّ فِي النَّارِ عَقَارِبَ كَأَمْثَالِ الْبِغَالِ الْمُؤْكَفَةِ تَلْسَعُ إِحْدَاہُنَّ اللَّسْعَةَ فَيَجِدُ حَمْوَتَہَا أَرْبَعِينَ خَرِيفًا)) . رَوَاہُمَا أَحْمد

عبداللہ بن حارث بن جزء ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جہنم میں بختی اونٹوں کی طرح اژدہے،ان میں سے ایک ڈسے گا تو وہ چالیس سال تک اس کے زہر کا اثر محسوس کرتا رہے گا،اس میں پالان بندھوں خچروں کی طرح کے بچھو ہوں گے،ان میں سے کوئی ڈسے گا تو وہ شخص چالیس سال تک اس کی زہر کا اثر محسوس کرتا رہے گا۔‘‘ دونوں احادیث کو امام احمد نے روایت کیا ہے۔حسن،رواہ احمد۔