Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5694 (مشکوۃ المصابیح)

[5694] متفق علیہ، رواہ البخاري (4850) و مسلم (36/ 2846)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: تَحَاجَّتِ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ فَقَالَتِ النَّارُ: أُوثِرْتُ بِالْمُتَكَبِّرِينَ وَالْمُتَجَبِّرِينَ وَقَالَتِ الْجَنَّةُ: فَمَا لِي لَا يَدْخُلُنِي إِلَّا ضُعَفَاءُ النَّاسِ وَسَقَطُہُمْ وَغِرَّتُہُمْ. قَالَ اللہُ تَعَالَی لِلْجَنَّةِ: إِنَّمَا أَنْتِ رَحْمَتِي أَرْحَمُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ مِنْ عِبَادِي وَقَالَ لِلنَّارِ: إِنَّمَا أَنْتِ عَذَابِي أُعَذِّبُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ مِنْ عِبَادِي وَلِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمَا مِلْؤُہَا فَأَمَّا النَّارُ فَلَا تَمْتَلِئُ حَتَّی يَضَعَ اللہُ رِجْلَہُ. تَقُولُ: قَطْ قَطْ قَطْ فَہُنَالِكَ تَمْتَلِئُ وَيُزْوَی بَعْضُہَا إِلَی بَعْضٍ فَلَا يَظْلِمُ اللہُ مِنْ خَلْقِہِ أَحَدًا وَأَمَّا الْجَنَّةُ فإِنَّ اللہَ ينشئ لَہَا خلقا . مُتَّفق عَلَيْہِ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جنت اور جہنم نے بحث و مباحثہ کیا تو جہنم نے کہا: مجھے تکبر کرنے والوں اور سرکشوں کے لیے خاص کر دیا گیا ہے،جنت نے کہا،میری تو حالت یہ ہے کہ مجھ میں (زیادہ تر) صرف ضعیف اور کم رتبہ والے اور دنیا سے بیزار لوگ ہوں گے،اللہ نے جنت سے فرمایا: تو میری رحمت ہے،میں تیرے ذریعے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہوں گا رحم فرماؤں گا،اور جہنم سے فرمایا: تو میرا عذاب ہے،میں تیرے ذریعے اپنے بندوں میں سے جسے چاہوں گا عذاب دوں گا،اور تم دونوں بھر جاؤ گی،رہی جہنم تو وہ نہیں بھرے گی حتی کہ اللہ اس میں اپنا قدم رکھے گا تو وہ کہے گی: بس،بس،بس تب وہ بھرے گی اور اس کا بعض حصہ،بعض کے ساتھ مل جائے گا،اور اللہ اپنی مخلوق میں سے کسی پر ظلم نہیں کرے گا،رہی جنت تو اللہ اس کے لیے ایک مخلوق پیدا فرمائے گا۔‘‘ متفق علیہ۔