Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5695 (مشکوۃ المصابیح)
[5695] متفق علیہ، رواہ البخاري (7384) و مسلم (38/ 2848) حدیث ’’حفت الجنۃ بالمکارہ‘‘ تقدم (5160)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: لَا تَزَالُ جَہَنَّمَ يُلْقَی فِيہَا وَتَقُولُ: ہَلْ مِنْ مَزِيدٍ؟ حَتَّی يَضَعَ رَبُّ العزَّةِ فِيہَا قدَمَہ فينزَوي بَعْضُہَا إِلَی بَعْضٍ فَتَقُولُ: قَطْ قَطْ بِعِزَّتِكَ وَكَرَمِكَ وَلَا يَزَالُ فِي الْجَنَّةِ فَضْلٌ حَتَّی يُنْشِئَ اللہُ لَہَا خَلْقًا فَيُسْكِنُہُمْ فَضْلَ الْجَنَّةِ . مُتَّفق عَلَيْہِ وذكرَ حَدِيث أنسٍ: ((حُفَّتِ الجنَّةُ بالمكارِہ)) فِي ((كتاب الرقَاق))
انس ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جہنم میں لوگوں کو ڈالا جائے گا تو وہ کہتی رہے گی: کچھ اور بھی ہے؟ حتی کہ رب العزت اس میں اپنا قدم رکھے گا تو اس کا بعض حصہ بعض کے ساتھ مل جائے گا اور وہ کہے گی: تیری عزت و کرم کی قسم! بس،بس! اور جنت میں مزید گنجائش ہو گی حتی کہ اللہ اس کے لیے ایک مخلوق پیدا فرمائے گا،اور انہیں جنت کے زائد حصے میں بسائے گا۔‘‘ متفق علیہ۔اور انس ؓ سے مروی حدیث ((حفت الجنۃ بالمکارہ)) کتاب الرقاق میں ذکر کی گئی ہے۔