Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5697 (مشکوۃ المصابیح)

[5697] رواہ البخاري (749)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ صلی بِنَا يَوْمًا الصَّلَاةَ ثُمَّ رَقِيَ الْمِنْبَرَ فَأَشَارَ بِيَدِہِ قِبَلَ قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ: ((قَدْ أُرِيتُ الْآنَ مُذْ صَلَّيْتُ لَكُمُ الصَّلَاةَ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ مُمَثَّلَتَيْنِ فِي قِبَلِ ہَذَا الْجِدَارِ فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ فِي الْخَيْر وَالشَّر)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ

انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک روز ہمیں نماز پڑھائی،پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم منبر پر چڑھے اور اپنے ہاتھ سے مسجد کے قبلے کی طرف اشارہ کیا،پھر فرمایا:’’اب جب کے میں تمہیں نماز پڑھا رہا تھا تو مجھے اس دیوار کی طرف جنت اور جہنم کے مناظر دکھائی دیے،میں نے آج کے دن کی طرح نہ تو کوئی بھلی چیز دیکھی اور نہ ایسی کوئی بُری چیز دیکھی۔‘‘ رواہ البخاری۔