Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5700 (مشکوۃ المصابیح)
[5700] متفق علیہ، رواہ البخاري (7554) ومسلم (14/ 2751)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: إِنَّ اللہَ تَعَالَی كَتَبَ كِتَابًا قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ الْخَلْقَ: إِنَّ رَحْمَتِي سَبَقَتْ غَضَبِي فَہُوَ مَكْتُوب عِنْدہ فَوق الْعَرْش . مُتَّفق عَلَيْہِ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’اللہ تعالیٰ نے مخلوق کی تخلیق سے پہلے ایک مکتوب (لوح محفوظ) تحریر کیا کہ میری رحمت،میرے غضب پر غالب ہے اور وہ عرش کے اوپر اس کے پاس لکھا ہوا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔