Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5702 (مشکوۃ المصابیح)
[5702] رواہ مسلم (111/ 2611)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((لَمَّا صَوَّرَ اللہُ آدَمَ فِي الْجَنَّةِ تَرَكَہُ مَا شَاءَ أَنْ يَتْرُكَہُ فَجَعَلَ إِبْلِيسُ يُطِيفُ بِہِ يَنْظُرُ مَا ہُوَ فَلَمَّا رَآہُ أَجْوَفَ عَرَفَ أَنَّہُ خُلِقَ خَلْقًا لَا يتمالَكُ)) . رَوَاہُ مُسلم
انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب اللہ نے آدم ؑ کا خاکہ بنایا تو اللہ نے جس قدر چاہا کہ وہ انہیں جنت میں چھوڑ دے تو اس نے اسے اس قدر جنت میں چھوڑ دیا،ابلیس ان کے گرد چکر لگانے لگا تا کہ وہ دیکھے کہ وہ کیا چیز ہے؟ جب اس نے انہیں (اندر سے) خالی دیکھا تو اس نے پہچان لیا کہ یہ ایسی مخلوق کی تخلیق کی گئی ہے،جو (اپنے نفس کی خواہشات پر) قابو نہیں رکھ سکے گی۔‘‘ رواہ مسلم۔