Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5705 (مشکوۃ المصابیح)

[5705] متفق علیہ، رواہ البخاري (3372) و مسلم (152/ 151)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: نَحْنُ أَحَقُّ بِالشَّكِّ مِنْ إِبْرَاہِيمَ إِذْ قَالَ: (رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تحيي الْمَوْتَی) وَيَرْحَمُ اللہُ لُوطًا لَقَدْ كَانَ يَأْوِي إِلَی رُكْنٍ شَدِيدٍ وَلَوْ لَبِثْتُ فِي السِّجْنِ طُولَ مَا لَبِثَ يُوسُفُ لَأَجَبْتُ الدَّاعِيَ . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہم ابراہیم ؑ کے مقابلے میں شک کرنے کا زیادہ حق رکھتے ہیں،جب انہوں نے کہا:’’رب جی! مجھے دکھا کہ تو مردوں کو کس طرح زندہ کرے گا۔‘‘ اللہ لوط ؑ پر رحم فرمائے وہ زبردست سہارے (یعنی اللہ تعالیٰ) کی پناہ لیتے تھے،اور اگر میں اتنی مدت تک،جتنی مدت تک یوسف ؑ قید خانے میں رہے،قید خانے میں رہتا تو میں بلانے والے کی بات ضرور مان لیتا۔‘‘ متفق علیہ۔