Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5707 (مشکوۃ المصابیح)

[5707] رواہ البخاري (279)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: بَيْنَا أَيُّوبُ يَغْتَسِلُ عُرْيَانًا فَخَرَّ عَلَيْہِ جَرَادٌ مِنْ ذَہَبٍ فَجَعَلَ أَيُّوبُ يَحْثِي فِي ثَوْبِہِ فَنَادَاہُ رَبُّہُ: يَا أَيُّوبُ أَلَمْ أَكُنْ أَغْنَيْتُكَ عَمَّا تَرَی؟ قَالَ: بَلَی وَعِزَّتِكَ وَلَكِن لَا غنی بِي عَن بركتك . رَوَاہُ البُخَارِيّ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ایوب ؑ عریاں حالت میں غسل کر رہے تھے کہ ان پر سونے کی ٹڈیاں گریں تو ایوب ؑ انہیں کپڑے میں جمع کرنے لگے تو ان کے رب نے انہیں آواز دی،ایوب! کیا میں نے تجھے مال عطا کر کے ان (ٹڈیوں) سے بے نیاز نہیں کر دیا؟ انہوں نے عرض کیا،تیری عزت کی قسم! کیوں نہیں،لیکن میں تیری برکت سے کیسے بے نیاز رہ سکتا ہوں۔‘‘ رواہ البخاری۔