Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5710 (مشکوۃ المصابیح)

[5710] متفق علیہ، رواہ البخاري (3416) و مسلم (116/ 2376) والروایۃ الثانیۃ، رواھا البخاري (4604)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَا يَنْبَغِي لِعَبْدٍ أَنْ يَقُولَ: إِنِّي خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّی . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ وَفِي رِوَايَةِ البُخَارِيّ قَالَ: من قَالَ: أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّی فقد كذب

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کسی بندے کے لیے مناسب نہیں کہ وہ کہے کہ میں یونس بن متی سے بہتر ہوں۔‘‘ اور صحیح بخاری کی روایت میں ہے،فرمایا:’’جس نے کہا کہ میں یونس بن متی سے بہتر ہوں تو اس نے جھوٹ کہا۔‘‘ متفق علیہ۔