Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5716 (مشکوۃ المصابیح)
[5716] متفق علیہ، رواہ البخاري (3394) و مسلم (272/ 168)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَيْلَةً أُسْرِيَ بِي لَقِيتُ مُوسَی-فَنَعَتَہُ-: فَإِذَا رَجُلٌ مُضْطَرِبٌ رَجِلُ الشَّعْرِ كَأَنَّہُ مِنْ رِجَالِ شَنُوءَةَ وَلَقِيتُ عِيسَی رَبْعَةً أَحْمَرَ كَأَنَّمَا خَرَجَ مِنْ دِيمَاسٍ-يَعْنِي الْحَمَّامَ-وَرَأَيْتُ إِبْرَاہِيمَ وَأَنَا أَشْبَہُ وَلَدِہِ بِہِ قَالَ: فَأُتِيتُ بِإِنَاءَيْنِ: أَحَدُہُمَا لَبَنٌ وَالْآخَرُ فِيہِ خَمْرٌ. فَقِيلَ لِي: خُذْ أَيَّہُمَا شِئْتَ. فَأَخَذْتُ اللَّبَنَ فَشَرِبْتُہُ فَقِيلَ لِي: ہُدِيتَ الْفِطْرَةَ أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوَتْ أمتك . مُتَّفق عَلَيْہِ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’معراج کی رات میری موسی ؑ سے ملاقات ہوئی۔‘‘ آپ نے ان کا وصف بیان کیا کہ ’’وہ ایک دبلے پتلے سیدھے بالوں والے آدمی ہیں،گویا وہ شنوءہ قبیلے کے آدمی ہیں،میں نے عیسیٰ ؑ سے ملاقات کی،ان کا قد درمیانہ اور رنگ سرخ تھا،گویا وہ غسل خانے سے نکلے ہیں،میں نے ابراہیم ؑ سے ملاقات کی،ان کی اولاد میں سے میں ان کے زیادہ مشابہ ہوں۔‘‘ فرمایا:’’میرے پاس دو برتن لائے گئے،ان میں سے ایک میں دودھ اور دوسرے میں شراب تھی،مجھے کہا گیا: دونوں میں سے جو چاہو پسند کر لو،میں نے دودھ لیا اور اسے پی لیا،مجھے کہا گیا،آپ کو فطرت کی رہنمائی کی گئی،اگر آپ شراب لیتے تو آپ کی امت گمراہ ہو جاتی۔‘‘ متفق علیہ۔