Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5722 (مشکوۃ المصابیح)

[5722] متفق علیہ، رواہ البخاري (3442۔ 3443) و مسلم (145/ 2365)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَنَا أَوْلَی النَّاسِ بِعِيسَی بن مَرْيَمَ فِي الْأُولَی وَالْآخِرَةِ الْأَنْبِيَاءُ أُخْوَةٌ مِنْ عَلَّاتٍ وَأُمَّہَاتُہُمْ شَتَّی وَدِينُہُمْ وَاحِدٌ وَلَيْسَ بَيْنَنَا نَبِي)) . مُتَّفق عَلَيْہِ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میں عیسیٰ بن مریم ؑ سے دنیا و آخرت میں اور لوگوں کی نسبت زیادہ قرابت دار ہوں،انبیا ؑ علاتی (ایک باپ کی اولاد) بھائی ہیں،ان کی مائیں الگ الگ ہیں،جبکہ ان کا دین ایک ہے،اور ہمارے (میرے اور عیسیٰ ؑ) کے درمیان کوئی نبی نہیں۔‘‘ متفق علیہ۔