Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5724 (مشکوۃ المصابیح)
[5724] متفق علیہ، رواہ البخاري (3411) و مسلم (2431/70) حدیث ’’خیر البریۃ‘‘ تقدم (4896) و ’’أي الناس، أکرم‘‘ تقدم (4893) و ’’الکریم بن الکریم‘‘ تقدم (4894)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي مُوسَی عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((كَمُلَ مِنَ الرِّجَالِ كَثِيرٌ وَلَمْ يَكْمُلْ مِنَ النساءِ إِلا مريمُ بنتُ عِمْرَانَ وَآسِيَةُ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ وَفَضْلُ عَائِشَةَ عَلَی النِّسَاءِ كَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَی سَائِرِ الطَّعَامِ)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ وَذَكَرَ حَدِيثَ أَنَسٍ: ((يَا خَيْرَ الْبَرِيَّةِ)) . وَحَدِيثَ أَبِي ہُرَيْرَةَ: ((أَيُّ النَّاسِ أَكْرَمُ)) وَحَدِيثُ ابْن عمر: الْكَرِيم بن الْكَرِيمِ: ((. فِي)) بَابِ الْمُفَاخَرَةِ وَالْعَصَبِيَّةِ
ابوموسی ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’مردوں میں سے تو بہت سے کامل ہوئے لیکن عورتوں میں سے مریم بنت عمران اور آسیہ زوجہ فرعون کمال کو پہنچیں،اور عائشہ ؓ کو تمام عورتوں پر ایسے ہی برتری حاصل ہے جیسے ثرید کو تمام کھانوں پر فضیلت حاصل ہے۔‘‘ متفق علیہ۔اور انس ؓ سے مروی حدیث: ((یا خیر البریۃ))،ابوہریرہ ؓ سے مروی حدیث: ((أی الناس اکرم)) اور ابن عمر ؓ سے مروی حدیث: ((الکریم ابن الکریم)) باب المفاخرۃ و العصیۃ میں ذکر کی گئی ہے۔